رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.14 فیصد اضافہ
اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2012ءتا اپریل 2013ءکے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات کا حجم 10.749 ارب ڈالربڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 10.127 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں تھےں۔ رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی کی نسبت سے سوتی دھاگے کی برآمد میں 26.08 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سوتی دھاگے کی برآمدات مالی سال کے پہلے دس ماہ کی برآمدات 1.468 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.851 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق سوتی کپڑے کی برآمدات میں بھی 11.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔