سید والا میں قبضہ مافیا سے قبرستان کی جگہ واگزار کرائی جائے : شہری حلقے
سےدوالا (نامہ نگار) قبرستان محلہ علی نگر سےدوالا میںقبضہ مافیا کا راج، عوام میت دفنانے کے لئے شدید پریشان جبکہ انتظامیہ با اثر قبضہ گروپ کے خلاف اپریشن کرنے سے قاصر، علاقہ مکین انتظامیہ کے رویے کے خلاف سراپائے احتجاج۔ سید والا تیس ہزار آبادی کا قصبہ ہے جس کا اکلوتا قبرستان محلہ علی نگر میں واقع ہے جس کے کچھ حصہ پر نام نہاد قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ قبضہ مافیا نے کچھ جگہ اپنی رہائشوں کے لئے اپنے قبضہ میں لے رکھی ہے جبکہ کچھ جگہ پر تکیے(ڈیرے) تعمیر کر رکھے ہیں۔ علاقہ مکینوں ظہوراحمد، حق نواز، منیراحمد اور دیگر نے صحافیوں کو بتاےا کہ میت دفنانے کے لئے مزکورہ قبرستان میںجگہ نہ ہے جبکہ قبضہ مافیا نے قبرستان کی جگہ پر اپنے گھر اور تکیے (ڈیرے) تعمیر کر رکھے ہیں انتظامیہ با اثر قبضہ مافیا کے سامنے آپریشن کرنے میں بے بس نظر آتی ہے۔ مقامی شہرےوں نے قبضہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ اور اعلی حکام سے جگہ واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔