شیخوپورہ میں فلڈ پلان کی تیاری شروع کر دی گئی
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کیلئے ضلع بھر میں فلڈ پلان کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور ضلع شیخوپورہ کو پری فلڈ انتظامات کے حوالہ سے 12سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری عمارتوں میں 26 امدادی کیمپ تجویز کئے گئے ہیں۔