مخالف کے کھیت میں مویشی چھوڑ کر فصل تباہ کر دی
سادھوکے (نامہ نگار) نواحی گاﺅں کھرکے میں دیرینہ رنجش کی بناءپر عبدالستار وغیرہ چھ افراد نے اپنے مخالف زمیندار سعید کے کھیت میں زبردستی مویشی چھوڑ کر لاکھوں روپے مالیتی فصل تباہ کر ڈالی۔
رقم ہڑپ کرنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج
سادھوکے (نامہ نگار) صدر پولیس نے نواحی گاﺅں چھجوکی کے زمیندار گلزار خان کی امانتاً دی گئی رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں نذیر اور عامر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔