خدمت کی سیاست کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں: اشرف وڑائچ
قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار)پی پی 97-سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر کا شکار کرنے والے اناڑی خود شیر کا شکار ہوگئے ہیں۔زرداریوں اور حواریوں نے نیک نیتی سے کام نہیں کیا ورنہ آج ملک میں اندھیروں کا راج نہ ہوتا۔عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا انتخاب کرکے میاں نواز شریف کے انتظامی اور معاشی ویژن پر اعتماد کی مہر ثبت کردی ہے۔جو بلاشبہ قابل تحسین اور احسن اقدام ہے۔میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف نے اپنے گزشتہ ادوار حکومت میں عوام فلاحی و بہبود کیلئے بہت ایسے سنہری کارنامے سرانجام دیئے جو تاریخ میں ہمیشہ یادرکھے جائیں گے۔چوہدری اشرف وڑائچ نے مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی بحثیت وزیراعظم پاکستان اور میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی قوم اور قومی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکاہے ۔سیاست میں خدمت کا عمل ہر کسی کے بس کی بات میں نہیں۔بلکہ سیاست میں آکر اقتدار اپنی منزل تصور کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کرکے ان کو سیاسی منظر نامہ سے آﺅٹ کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سنگین بحرانوں پر مضبوط ہاتھ ڈالے گی۔