• news

مالدار اوباش سے نکاح، بیٹی نے پولیس کی مدد سے باپ کی مذموم کوشش ناکام بنا دی

سادھوکے (نامہ نگار) باپ کے لالچ کی بھینٹ چڑھنے والی بیٹی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے پولیس کی مدد سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے منیر احمد نے لاہور کے سوہنی نامی ایک اوباش اور مالدار نوجوان سے بھاری رقم ہتھیانے کی نیت سے گزشتہ روز اپنی اکیس سالہ بیٹی مصباح کا زبردستی مذکورہ نوجوان سے نکاح کرنا چاہا اور مصباح کے انکار پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم مصباح نے اپنی بہن کی مدد سے اس امر کی صدر پولیس کو اطلاع کر دی پولیس کے چھاٹہ مارنے پر منیر احمد اوباش دلہا سمیت رفوچکر ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن