وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے جان لڑا دینگے: توفیق بٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا ہے کہ شریف برادارن کی اولین ترجیح ملک کو مسائل سے نکالنا ایک سال کی کارکردگی سے عوام کو کھرے اور کھوٹے کا فرق نظر آ جائے گا۔ اب پاکستان میں کوبھی ہنر مند اور تعلیم یافتہ شہری بیروزگار نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہین آباد میں کارکنو ںاور سپوٹران سے اظہار تشکر کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ توفیق بٹ کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹوں کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے جتوا کر اپنا فرض ادا کردیاہے اب انشاءاللہ وہ وطن عزیز کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے اپنی جان تک لڑا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے غریب عوام کے ساتھ مزدوروں اور کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں اب میاں نوازشریف کی قیادت میں آنے والا دور ان کے لئے حقیقی معنوں میں خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں برادارن کا حوصلہ بلند ہے کیونکہ ان کے پاس ماہرین اور ایماندار ساتھیوں کی بہترین ٹیم موجود ہے جو مسائل میں گھرے پاکستان کو نکالنے میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔