سوشل ویلفیئر اکیڈیمی کا سکول وین حادثہ میں بچوں کی ہلاکت پر اظہار رنج و غم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سوشل ویلفیئر اکیڈمی گوجرانوالہ کے صدر حافظ محمد رفیق وڑائچ گکھڑوی‘ نائب صدر اصغر علی مغل اور دیگر عہدیداروں نے گجرات سکول وین میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والی معصوم طلباءکی ہلاکتوں پراپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے پیشتر بھی کئی سنگین قسم کے واقعات ہو چکے ہیں جن میں درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا مگر حکومت نے ان کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔