• news
  • image

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی جمہوریت اور دستور کی جیت ہے: جمشید وڑائچ

قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار)رہنما مسلم لیگ ن چوہدر محمد جمشید وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا قوم نے مسلم لیگ ن پر جو بھاری اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔وہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔شفاف اور منصفانہ الیکشن سے ملکی تاریخ میں جمہوریت ٹھوس بنیادوں پر مستحکم ہوئی ہے۔میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم بن کر قوم کے حقیقی مسیحا ثابت ہونگے قوم نے زرداری ٹولہ کو مسترد کرکے ثابت کردیا ۔کہ وہ زرداری ٹولہ سے مکمل نجات چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی جمہوریت اور دستو ر کی جیت ہے ۔اب ملک و قوم کی تقدیر ضرور بدلے گی باشعور ووٹرز نے بلند بانگ دعوﺅں اور شعبدہ بازوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔بلے باز اور تیر اندازاور سائیکل سوار کا گٹھ جوڑ کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن کے ووٹ توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔عوام نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی محب وطن قیادت کی صداقت،شرافت اور دیانت پر مہر تصدیق ثبت کردی ۔نوجوانوں نے مسلم لیگ ن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہم اپنے باصلاحیت نوجوانوں اور خواتین کو اقتدار میں شریک کرینگے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن