• news

نشئی شوہر کا نوبیاہتا دلہن پر تشدد، کمرے میں بند کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ظالم نشئی شوہر نے شادی کے دو ماہ بعد ہی میکے سے پیسے نہ لانے پر بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کمرے میں بند کر دیا والدین نے بیٹی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ ڈھینسکے کے رہائشی محنت کش مختار نے اپنی بیٹی سدرہ کی شادی 2 ماہ قبل سہارن چھٹہ کے یونس سے کی جو کہ نشہ کا عادی تھا اس نے اپنی بیوی کو میکے سے پیسے لانے کیلئے مجبور کرنا شروع کر دیا سدرہ کے انکار پر یونس نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا دو روز قبل بھی اسی رنجش پر یونس نے سدرہ کو ڈنڈوں کے ساتھ بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کمرے میں بند کر دیا سدرہ کی بند کمرے سے چیخ و پکار سن کر محلے داروں نے اطلاع اس کے میکے والوں کو دی جس پر سدرہ کا والد مختار اپنی بیوی کے ہمراہ سدرہ کے سسرالی گھر پہنچا اور کمرے میں بند اپنی بیٹی کو شدید زخمی حالت کے باعث طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال لیکر پہنچ گیا۔ ڈاکٹرز نے بھی خاتون پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی تصدیق کر دی ہے دوسری طرف تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محنت کش مختار کے رابطے کے باوجود ابھی تک ملزم کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن