پنڈی بھٹیاں : ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ‘ خاتون شدید زخمی
پنڈی بھٹیاں+ حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں سکھیکی روڈ پر ایک بے قابو ٹرک نے سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا۔ محمد آفتاب ولد محمد ےعقوب ساکن بھٹی چک موقع پر دم توڑ گیا متوفی کی شادی چار ماہ قبل ہوئی تھی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا دوسرا حادثہ جلال پور بھٹیاں روڈ پر پیش آیا مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر رکھ دیا جس میں ارشاد بی بی شدید زخمی ہو گئی اس کی تشویش ناک حالت کے باعث اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آبد ریفر کردیا گیا ۔