• news

ڈرائیور لالچ میں مستقبل کے معماروں کی زندگیوں سے کھیلنے سے گریز نہیں کرتے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاک کشمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر مرزا محمد افضل بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گجرات میں سکول وین میں آتش زدگی ایک المناک سانحہ ہے، والدین اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی تلاش میں ان کو پرانی کھٹاراگاڑیوں ، رکشوں اور تانگوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر دور دراز سکول روانہ کرتے ہیں جبکہ ڈرائیور زیادہ سے زیادہ انکم کے لالچ میں طلباءکو اوور لوڈ کر کے مستقبل کے معماروں کی زندگیوں سے کھیلنے سے گریز نہیں کرتے، انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ طلباءکو گھروں سے سکول لے جانے والی ٹرانسپورٹ کے لئے کوئی قواعد وضوابط اور ضابطہ اخلاق تیار کریں اور ان کی چیکنگ کے بعد ان کو روڈ پر آنے کی اجازت دیں، انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچے کو کسی سواری میں بٹھانے سے قبل اس کی فیٹنس سیٹوں کی گنجائش کا بھی جائزہ لیں اور گاڑیوں کا روٹ بھی چیک کریں ، انہوں نے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور خصوصاً لیڈی ٹیچر کی جرا¿ت اور انسانی ہمدردی پر ان کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن