• news

مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر لے جائیگی: نعیم یونس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے قائمقام ڈویژنل صدر نعیم یونس بٹ نے کہا ہے کہ میاں برادران ملک کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر لے جائیں گے‘ پاکستان کے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ بحال کیا جائے گا‘ اب اقوام عالم کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوارہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے اور موٹر وے اور میٹرو کی تعمیراس امر کا ثبوت ہے کہ ہم وقت کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ ہماری حکومت نے پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جس میں 30 لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن نوجوانوں نے میاں برادران کے حق میں فیصلہ دے دیاہے۔نعیم یونس بٹ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آنے کے فوری بعد معیشت و تجارت کے فروغ کے لئے دور رس اقدامات عمل میں لائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن