• news

سانگلہ ہل : رشتہ سے انکار پر نوجوان نے بھائی اور والدہ کی مدد سے لڑکی اغوا کر لی

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) علی ٹاﺅن رشتہ دینے سے انکار پر نوجوان عادل نے اپنے بھائی شانی اور والدہ شمیم بی بی کے ساتھ مقصوداحمد کی 17سالہ بیٹی مسرت ثمرہ کو اغواءکر لیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر دیا، بتایا گیا ہے کہ شمیم بی بی وغیرہ نے نسرین بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، نسرین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا، گذشتہ روز نسرین بی بی ضروری کام کیلئے گھر سے باہر گئی اور مسرت ثمرہ گھر میں اکیلی تھی، اسی دوران شمیم بی بی اور اسکے بیٹوں نے مسرت ثمرہ کو ورغلاپھسلاءکر اغوا کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن