• news

یوم تکبیر: نوازشریف ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف آج بروز منگل صبح 11 بجے ”یوم تکبیر“ کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خاص اور خصوصی مقرر ہوں گے۔ اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے۔ مقررین میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار علی خان شامل ہیں جبکہ مہمانان گرامی میں سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد رفیق تارڑ، صدر پاکستان مسلم لیگ سندھ و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی، سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز، ممتاز مسلم لیگی رہنما بیگم مجیدہ وائیں اور روزنامہ بلوچستان ٹائمز و روزنامہ زمانہ کوئٹہ کے ایڈیٹر انچیف سید فصیح اقبال شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن