توقیر صادق کیس، گیلانی اور پرویز اشرف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) توقیر صادق تقرری کیس میں دو سابق وزراءاعظم نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نیب کے سامنے ایک بار پیش ہوکر تعاون کر چکا ہوں۔ راجہ پرویز اشرف توقیر صادق کیس میں نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور نیب کو پیغام دیا کہ سوالنامہ بھجوا دیں جواب دیدوں گا۔