• news

18ویں ترمیم کے بعد سپورٹس پالیسی 2005ءکی کوئی اہمیت نہیں رہی : عاقل شاہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید عاقل شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سپورٹس پالیسی 2005ءکی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا ہے ایسے میں پاکستان کا کوئی ادارہ عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں نئی حکومت بننے کے بعد جو بھی سپورٹس منسٹر آئے گا اس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ سید عارف حسن ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہیں جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا بھی مانتی ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی اچھے اقدام کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن