شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سینما گھروں، تھیٹروں کی رونقیں ماند
لاہور (کلچرل رپورٹر) شدید گرمی کی وجہ سے سینما اور تھیٹر ہالوں میں لوگوں کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے جس کی بڑی وجہ طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ سینما گھروں کی انتظامیہ جنریٹرز پر اے سی نہیں چلاتی اس لئے بہت سے لوگ حبس کی وجہ سے سینما گھروں اور تھیٹر ہالوں میں جانا چھوڑ رہے ہیں۔