یاسین اختر میموریل ٹورنامنٹ، شائننگ کلب نے کوارٹرفائنل میں علی گڑھ کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 28ویں محمد یاسین اختر میموریل ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں شائننگ کلب نے علی گڑھ کلب کو 4وکٹوں سے ہرا دیا۔علی گڑھ کلب نے 7وکٹوں پر 136رنز بنائے۔ شکیل ملک 48عمران نذیر 27 اور سمیع اسلم نے 18رنز بنائے۔ شائننگ کلب نے ہدف 6وکٹوں پر 19.3اووروں میں 140رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ رانا عدنان 33 آصف خاں 28 ہمایوں فرحت نے 27رنز بنائے۔