قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ‘ آرمی مردوں اور واپڈا خواتین مقابلوں میں فاتح قرار
اسلام آباد (اے پی پی) 45 ویںقومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے مردوں جبکہ پاکستان واپڈا نے خواتین کے مقابلوں اپنے اپنے چیمپئن ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پہلی، پاکستان واپڈا نے دوسری اور پاکستان ائرفورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پہلی، پاکستان آرمی نے دوسری اور ہائر ایجوکیشن کمشن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی لیفیٹننٹ جنرل راحیل شریف، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔ تین روزہ ایونٹ میں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر441 پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ پندرہ، پندرہ سونے اور نو کانسی کے تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 195 پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ پانچ سونے، تین تین چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان ایئرفورس کی ٹیم نے مجموعی طور پر 117 پوائنٹس کرنے کے ساتھ دو سونے، چار چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 414 پوائنٹس کے ساتھ آٹھارہ سونے، دس چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 128 پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ایک سونے، دو چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے حاصل کرنے کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے مجموعی طور پر 94 پوائنٹس کے ساتھ دو چاند ی اور نو سونے کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سولہ ٹیموں کے تقربیاً 500 کھلاڑیوں نے حصہ لےا۔ ٹیموں میں آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلویز، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی ،پاکستان ائرفورس اور پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔