اویس مظفر سندھ کے نئے وزیراعلیٰ ہونگے‘ قریبی ذرائع
اویس مظفر سندھ کے نئے وزیراعلیٰ ہونگے‘ قریبی ذرائع
کراچی(سالک مجید) صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اور ٹھٹھہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اویس مظفر ٹپی نے وزیراعلیٰ نامزد ہونے کی صورت میں سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے 100 دنوں کے ابتدائی پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے اور اپنا ترقیاتی پلان اور اصلاحاتی ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے قریبی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ کے لئے دو پلان ترتیب دیئے ہیں۔ پلان اے کے مطابق اویس مظفر ٹپی سندھ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے اور وہ ایک نوجوان کابینہ تشکیل دیں گے جو مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ہوگی اور وہ ٹیکنوکریٹس کا ایک مشاورتی بورڈ وضع کریں گے جو سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرے گا اور میڈیا رٹیکنو کریٹس کا پینل صوبائی حکومتی پالیسیوں اور کارکردگی کو اجاگر کرے گا اور دفاع کرے گا۔ پلان بی کے مطابق اگر ٹپی کو کسی وجہ سے براہ راست وزیراعلیٰ نہ بنایا جاسکا تو وہ سید قائم علی شاہ کی کابینہ میں سرگرم وزیر کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیفیکٹو وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
اویس مظفر