عام انتخابات کا فرض پورا کرنے پر فخر ہے: کھوسو وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات امن و امان کی صورتحال پر غور
عام انتخابات کا فرض پورا کرنے پر فخر ہے: کھوسو وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات امن و امان کی صورتحال پر غور
اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عام انتخابات کے انعقاد کا فرض پورا کیا ہے جس پر اسے فخر ہے جبکہ پوری قوم نے جس طرح انتخابات میں حصہ لیا وہ اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ نگران وزےرداخلہ نے نگران وزےراعظم مےر ہزار خان کھوسو سے ملاقات کی، جس مےں دونوں رہنما¶ں کے درمےان ملک مےں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا۔ وزےراعظم نے عام انتخابات کے موقع پر امن وامان کی بہتر صورتحال پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انتقال اقتدار کے آخری مرحلے کی سمری صدر کو ارسال کردی ہے جس مےں اسمبلی کا اجلاس ےکم جون کو طلب کرنے کا کہا گےا ہے اور 5 جون تک نئے وزےراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیگی۔
کھوسو