• news

ہائیکورٹ: حافظ سعید پر امریکی عدالت میں مقدمہ کے خلاف درخواست کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

ہائیکورٹ: حافظ سعید پر امریکی عدالت میں مقدمہ کے خلاف درخواست کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے امریکی عدالت میں حافظ محمد سعید کیخلا ف دائر کیس میں حکومت پاکستان کو درخواست گذار کو قانونی مدد فراہم کرنے کےلئے دائر رٹ کی سماعت 24 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نسیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ انصاف نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ آئی ایس آئی چیف احمد شجاع پاشا اور محمد ندیم تاج اس مقدمہ سے مستثنی ہیں کیونکہ وہ غیر ملکی ریاست کا حصہ ہیں اس لئے انہیں اس مقدمہ میں استثنیٰ حاصل ہے۔ اس پر حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے م¶قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی روشنی میں تمام پاکستانی شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔ ریاست کی ذمہ داریوں میں یہ بات شامل ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا دفاع کرے۔
سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن