اکثر پاکستانی نئی حکومت سے بہتر طرز حکمرانی کی توقع رکھتے ہیں: گیلپ سروے
اکثر پاکستانی نئی حکومت سے بہتر طرز حکمرانی کی توقع رکھتے ہیں: گیلپ سروے
اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے شہریوں کی اکثریت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت برسر اقتدار آ کر بہتر طرز حکمرانی روشناس کرائے گی۔ پیر کو گیلانی فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری ایک سروے میں ملک کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 2576 مرد و خواتین سے یہ سوال کیا گیا کہ ”آپ کے خیال میں حالیہ انتخابات کے بعد بہتر سیاسی دور آئے گا یا نہیں“ اس کے جواب میں 84 فیصد افراد نے ”ہاں“، 15 فیصد افراد نے ”نہیں“ اور ایک فیصد افراد نے جواب ہی نہیں دیا۔ سروے کے تحت ملک کے شہری اور دیہی علاقوں کی عوام کی رائے کا موازنہ کرنے پر یہ حقیقت سامنے آئی کہ دیہی علاقوں کے عوام شہری علاقوں کے لوگوں کے مقابلے میں آئندہ حکومت کے حوالے سے زیادہ پرامید ہیں۔ دیہی علاقوں کے 87 فیصد اور شہری علاقوں کے 79 فیصد عوام نے ”ہاں“ کہہ کر پرامید ہونے کا عندیہ ظاہر کیا۔
گیلپ سروے