اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق، ملزم فرار
اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق، ملزم فرار
اوکاڑہ+منڈی احمد آباد (نامہ نگاران) تین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے تھانہ منڈی احمد آباد میں تعینات اے ایس آئی رائے محمد امین موٹر سائیکل پر دیپالپور سے منڈی احمد آباد جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ جھگیاں غلام فرید پہنچا تو درختوں میں چھپے تین نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔ اے ایس آئی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
اے ایس آئی / قتل