• news

9 فیصد خواتین سمیت پاکستان کی 45 فیصد آبادی تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے

9 فیصد خواتین سمیت پاکستان کی 45 فیصد آبادی تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے

لاہور (اے پی پی)پاکستان کی 45 فیصد آبادی تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے جس میں 36 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین شامل ہیں نیز دنیاکی کل تقریباً6 ارب آبادی میں سے ایک ارب لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کی ہے۔ تمباکو نوشی پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر‘ سانس اور دل کی بیماریوں کا بڑا سبب ہے جس کی وجہ سے ہر سال دنیا بھرمیں 50 لاکھ افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ کمیونٹی میڈیسن‘ شعبہ کمیونٹی ڈینسٹری کے ماہرین طب نے 31 مئی کو منائے جانے والے ”عالمی یوم انسداد تمباکونوشی“ کے حوالے سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔
 تمباکو نوشی

ای پیپر-دی نیشن