لال مسجد آپریشن: غازی عبدالرشید کے صاحبزادے نے مشرف کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی
لال مسجد آپریشن: غازی عبدالرشید کے صاحبزادے نے مشرف کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی
اسلا م آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف لال مسجد آپریشن میں نائب خطیب عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید کے صاحبزادے ہارون رشید نے طارق اسد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے 2007ءمیں اسلام آباد کی لال مسجد میں ہونے والے آپریشن میں اس وقت کے صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ملوث تھے۔ میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوا دیا جائے گا۔ عدالت عالیہ سے درخواست ہے کیس کی سماعت جلد کی جائے اور آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے نائب خطیب عبد الرشید اور ان کی ضعیف والدہ کے قتل کا مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف درج کیا جائے۔
مشرف/ درخواست