• news

بینظیر قتل کیس : ایف آئی اے کو مشرف کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کیلئے 14 روز کی مہلت

راولپنڈی (ثناءنیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظےر بھٹو قتل کےس مےں مشترکہ تحقےقاتی ٹےم کو سابق صدر پروےز مشرف کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کے لےے چودہ روز کی مہلت دے دی۔ عدالت نے پروےز مشرف کی اےک روز کے لےے عدالت مےں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔ عدالت نے تحقےقاتی ٹےم کو حکم دےا کہ وہ ہر صورت بے نظےر بھٹو قتل کےس کا حتمی چالان چودہ روز مےں جمع کرائے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبےب الرحمان کی عدالت مےں بے نظےر بھٹو قتل کےس سماعت ہوئی۔ اےف آئی اے کی مشترکہ تحقےقاتی ٹےم نے عدالت مےں درخواست دائر کی اور موقف اختےار کےا کہ کےس کی ابھی تفتےش مکمل نہےں ہوئی۔ پروےز مشرف کے ملک مےں آنے کے بعد کےس کی تحقےقات رک گئی تھےں اور نئے سرے سے تحقےقات کا آغاز ہوا تھا اس لےے ابھی چالان مرتب نہےں کےا جا سکا اس لےے چالان جمع کروانے کے حوالہ سے مزےد مہلت دی جائے ۔اب تک بے نظےر قتل کےس مےں سات عبوری چالان جمع کروائے جا چکے ہےں جبکہ جج چوہدری حبےب الرحمان نے مشترکہ تحقےقاتی ٹےم کی جانب سے مزےد مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشترکہ تحقےقاتی ٹےم کو گےارہ جون کو کےس کا چالان پےش کرنے کی ہداےت کی۔ جبکہ عدالت نے سےکےورٹی وجوہات کی بناءپر پروےز مشرف کی اےک روز کے لےے عدالت مےں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ جبکہ دوران سماعت پروےز مشرف کے وکےل نے اپنے موکل کو عدالت مےں حاضری سے مستقل طور پر مستثنیٰ قرار دےنے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اےف آئی اے پراسےکےوٹر کو گےارہ جون کو بحث کے لےے طلب کر لےا ۔

ای پیپر-دی نیشن