مخدوم شہاب کو 60 لاکھ روپے دیکر 2005 کلو ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا : ملزم انجم شاہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملزم انجم شاہ پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم انجم شاہ نے انسداد منشیات کی عدالت میں مخدوم شہاب کے خلاف بیان دیا جس میں ملزم نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے دو مالکان نے میرے ذریعے مخدوم شہاب کو 60لاکھ روپے دئیے مخدوم شہاب کو 35 لاکھ نقد اور 25 لاکھ کا چیک دیا گیا، مخدوم شہاب نے 60 لاکھ روپے کے عوض کمپنی کو 2005 کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ دیا۔