گروناتھ میاپن کو آج عدالت میں پیش کیا جائےگا
ممبئی (ثناءنیوز) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں بی سی سی ائی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کو عدالت نے 25مئی کو 5 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ گذشتہ پیشی پر ان کے خلاف ہندوستانی قوانین کے تحت لگنے والی مختلف دفعات سے مجسٹریٹ کو آگاہ کیا گیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد جج نے انہیں مزید تفتیش کے لئے 29 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔