میانوالی میں نویں جماعت، نارووال میں دوسری کلاس کے طالب علم پر اساتذہ کا تشدد
میانوالی + نارووال (نمائندگان + نامہ نگار) ٹیچر کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد۔ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم محمد الطاف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ٹیچر کے کہنے پر کلاس ٹیسٹ کے پیپر اکٹھے کر رہا اسی دوران پیریڈ ختم ہو گیا اور دوسرے پیریڈ کا عبد الجبار نامی ٹیچر کلاس میںآگیا۔ اس نے پیپر اکٹھے کرنے سے منع کیاجس پر اس نے ٹیچر کو بتایا صرف ایک بچے سے پیپرلینا رہ گیا ہے وہ لیکر کام ختم کرتا ہوں تو ٹیچر نے کلاس میں مرغا بنا کر اس پر ڈنڈوں پر بارش کر دی۔