شریف برادران کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت 26 جون تک ملتوی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نمبر چار کے جج جہانداد خان بانٹھ نے شریف برادران کے خلاف اتفاق فا¶نڈری اور حدیبیہ پیپر ملز سمیت تین ریفرنسز کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔ نیب کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ ان ریفرنسز کے بارے میں ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دیا تھا جس کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے اس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔