طالبان سے مذاکرات کیخلاف شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں طالبان سے مجوزہ امن مذاکرات کےخلاف آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس آئی کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے وہ طالبان سے رابطے رکھنے والے تمام افراد کے بارے میں رپورٹ طلب کرے۔ منگل کو شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے طالبان سے مذاکرات کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے جب فوج کامیابی کے بالکل قریب ہے۔