ڈھاکہ: خاتون وزیر خارجہ کے گھر پر بم حملہ، نقصان نہیں ہوا
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی خاتون وزیر خارجہ دپومونی کے گھرپر بم حملہ ہوا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ وزیر خارجہ کے ترجمان منیر الاسلام نے بتایا تین بوتل بم پھینکے گئے تاہم مونی لندن میں ہونے کے سبب بچ گئیں۔