• news

فصیح بخاری کی تقرری آئین کے مطابق تھی، برخاست کیسے کر دیا گیا: خورشید شاہ

لاہور (خبر نگار) قومی اسمبلی مےں نامزد قائدِ حزبِ اختلاف سےد خورشےد شاہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر ےم کورٹ قومی احتساب بےورو کے چےئرمےن کو کےسے ملازمت سے برخاست کر سکتی ہے؟ کےونکہ اُن کی تقرری اپوزےشن لےڈر کی مشاورت سے کی گئی تھی۔ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ اےڈمرل (رےٹائرڈ) فصےح بخاری کی تقرری ملکی آئےن مےں دئےے گئے طرےقہ کار کے مطابق کی گئی تھی۔ سےد خورشےد شاہ نے کہا کہ اُس وقت کے قائدِ حزبِ اختلاف چودھری نثار علی خان نے مجوزہ تقرری پر کوئی اعتراض نہےں کےا تھا چنانچہ وزےرِاعظم نے اےڈمرل (رےٹائرڈ) فصےح بخاری کی بطور چےئرمےن نےب تقرری کی سمری صدرِ مملکت کی منظوری کے لئے پےش کی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن