سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں مصنوعی جیولری کا رجحان بڑھ گیا
لاہور (اے پی اے ) سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مصنوعی جیولری کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ جیولری ڈیزائنرز نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی جیولری کا رجحان بڑھنا چاہئے۔ شادی بیاہ میں بھی مصنوعی زیورات کے استعمال پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ سونے کی قیمتوں کے باعث دنیا بھر میں مصنوعی زیورات کا استعمال عام ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی کم قیمت پر معیاری آرٹیفیشل جیولری کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔