سانحہ گجرات : ایک اور بچی دم توڑ گئی جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی، وین ڈرائیور کامزید 3 روزکا جسمانی ریمانڈ
گجرات( آئی این پی) سانحہ گجرات میں زخمی ایک اور بچی کھاریاں میں چل بسی، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔ وین ڈرائیور کو مزید 3روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بدھ کو پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی 7سالہ بچی آمنہ الطاف بھی سی ایم ایچ کھاریاں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ سکول وین کے ڈرائیور ملزم عرفان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں عدالت نے ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔