• news

قومی اسمبلی2 ‘ پنجاب کے 7 حلقوں میں دوبارہ گنتی ‘ انگوٹھوں کے نشانات چیک کرانے کا حکم

اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی 7نشستوں پر دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کے نشانات چیک کرانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128کے 6پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ این اے 125لاہور اور 241کراچی جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 39خوشاب، 43میانوالی، 205ملتان، 9راولپنڈی، 257مظفر گڑھ، 155لاہور اور 156لاہور پر دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کے نشانوں کی تصدیق کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے این اے 125میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کئی روز دھرنے اور مظاہرے کئے تھے۔ این اے 125سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار پائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن