ماہرین نے تربیلا ڈیم کی سرنگ 5 سے بجلی پیداوار کیلئے جائزہ لینا شروع کر دیا
ماہرین نے تربیلا ڈیم کی سرنگ 5 سے بجلی پیداوار کیلئے جائزہ لینا شروع کر دیا
تربیلا (محمد شہباز سے) واپڈا ماہرین نے تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 سے برقی پیداوار کے حصول کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے کشن گنگا پراجیکٹ کی تعمیر کے حق میں عالمی عدالت انصاف کے باعث نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداوار میں 329 میگاواٹ ہونیوالی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جنرل مینجر تربیلا حضرت عمر کی سربراہی میں تربیلا بجلی گھر کے سابق چیف انجینئر خورشید انور اور غازی بروتھا بجلی گھر کے سابق چیف انجینئر پرُدل خان شنواری نے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے 82 ہزار کیوسک اخراجی صلاحیت کی حامل سرنگ نمبر 5 پر برقی یونٹ نصب کر کے 5 سو سے ایک ہزار میگاواٹ کے درمیان برقی پیداوار کا حصول ممکن ہے۔ ابتدائی جائزے کے مطابق چار سال کی مدت میں تیار کئے جانے والے اس منصوبے پر 6 سے 7 سو ملین ڈالرز خرچ ہونگے۔
بجلی پیداوار