• news
  • image

ایف بی آر کے جعلی ویب پیج کے ذریعے ٹیکس دہندگان سے فراڈ کا انکشاف

ایف بی آر کے جعلی ویب پیج کے ذریعے ٹیکس دہندگان سے فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی+ آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جعلی ای میلز پر ویب سائٹ کے ذریعے ٹیکس نادھندگان کو پیغامات جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق فراڈ کرنے والے کچھ افراد ایف بی آر کا جعلی ویب پیج استعمال کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ٹیکس نادھندگان کو customerservice@fbr.pk کے ذریعے جعلی ای میلز بھجوائی جا رہی ہیں۔ ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ www.fbr.gov.pk ہے، ٹیکس نادھندگان دھوکہ دینے والے افراد سے ہوشیار رہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ویب سائٹ یا ای میلز کے ذریعے بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات معلوم نہیں کرتا۔ ترجمان کے مطابق کوئی شخص دھوکے کا شکار ہو چکا ہے تو فورا اپنے بینک اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کرکے متعلقہ بینک کو مطلع کرے۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ فراڈ میں باہر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے بعض سینئر اہلکار بھی ملوث ہیں جنہوں نے سائبر کرائم کرنے والوں کو ایف بی آر کی سرکاری ویب سائیٹ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جو کہ ایف بی آر کی ویب سائیٹ کے ای میل ایڈریس سے مختلف شہریوں کو ای میل بھیج کر ٹیکس ریفنڈ کے لئے نیچے دیئے گئے جعلی لنک پر کلک کرنے کا کہتے مگر جیسے ہی کوئی شہری نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرتا تو ایف بی آر کی سرکاری ویب سائیٹ سے ملتی جلتی ایک جعلی ویب سائیٹ کھل جاتی جس کے ذریعے مذکورہ شہری سے آن لائن بینک اکاﺅنٹ کی تمام تفصیلات مع پاس ورڈ طلب کی جاتیں جبکہ اکاﺅئنٹ کی دیگر تفصیلات اور پاس ورڈ ملتے ہی مذکورہ بینک اکاﺅنٹ ہیک کرکے اکاﺅنٹ میں موجود ساری رقم غیر ملک میں موجود اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرلی جاتی رہی۔
فراڈ

epaper

ای پیپر-دی نیشن