بھارت کے ایٹمی دھماکے پر بھٹو کو خط لکھا میری خدمات حاضر ہیں: ڈاکٹر قدیر
بھارت کے ایٹمی دھماکے پر بھٹو کو خط لکھا میری خدمات حاضر ہیں: ڈاکٹر قدیر
چکوال (آن لائن) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جب بھارت نے 1974ءمیں ایٹمی دھماکہ کیا تو میں نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خط لکھا کہ پاکستان اگر ایٹم بم بنانا چاہے تو میری خدمات حاضر ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ہاں کی اور میں بیرون ملک اپنی نوکری وغیرہ چھوڑ کر واپس پاکستان آگیا اور ایٹمی پروگرام پر کام شروع کر دیا۔ امریکہ اور تمام یورپی ممالک کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ ملک جو سوئی بھی نہیں بنا سکتا ایٹم بم بنالے گا۔ وہ تحریک تحفظ پاکستان کے مقامی رہنما محمد جہانگیر ملک دھرکھنہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یورینیم سے بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے مگر یہ عمل کافی مہنگا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مشکل مراحل سے گزر کر تنکا تنکا بلکہ پرزہ پرزہ اکٹھا کر کے یہ ایٹمی پروگرام پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ اب نئی منتخب حکومت آرہی ہے تو یقیناً اسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی ایک بڑا مرحلہ ہے۔
ڈاکٹر قدیر