سعودی عرب میں سارس وائرس سے متاثرہ 5 مریض سامنے آ گئے
سعودی عرب میں سارس وائرس سے متاثرہ 5 مریض سامنے آ گئے
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی وزارت صحت نے خونیں سارس طرز کے وائرس کے 5 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔ اس نے ان متاثرہ افراد کی شناخت 73 اور 85 سال کے درمیان کے عمر رسیدہ افراد کے طور پر کی ہے۔ 2003ءمیں سانس کے انتہائی تکلیف کی علامت کے وائس (سارس) نے عالمی صحت سے متعلق خدشات کو جنم دیا تھا۔ 65 سالہ شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دبئی میں اس وائرس سے مبتلا ہوا اور فرانس میں جس ہسپتال کے کمرے میں وہ داخل تھا وہاں دوسرا مریض بھی متاثر ہوا۔ سعودی عرب میں نئے وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 30 سے زائد متاثر افراد اور 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
سارس وائرس