• news

بلوچستان : 90 فیصد شفاف انتخابات ہوئے‘ 10 فیصد حلقوں میں انسانی فطرت کے کمزور پہلو حاوی ہوئے : قائم مقام چیف الیکشن کمشنر

بلوچستان : 90 فیصد شفاف انتخابات ہوئے‘ 10 فیصد حلقوں میں انسانی فطرت کے کمزور پہلو حاوی ہوئے : قائم مقام چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ (ثناءنیوز)قائم مقام چےف الےکشن کمشنر جسٹس تصدق حسےن جےلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان مےں 90 فےصد شفاف انتخابات ہوئے ہےں 10 فےصد حلقوں مےں انسانی فطرت کے کمزور پہلو حاوی ہوئے جس کی وجہ سے شکاےات ملی ہےں شکاےات کے ازالہ کےلئے جوڈےشل ٹربےونلز قائم کردےئے گئے ہےں وہ روزانہ کی بنےاد پر سماعت کر کے 120 روز کے دوران شکاےات کو نمٹاےں گے کوئی التواءنہےں ہو گا ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد مےڈےا سے گفتگو مےں کےا ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلہ مےں اس مرتبہ انتخابات مےں بلوچستان مےں زےادہ ٹرن آ¶ٹ رہا مجموعی طور پر انتخابات شفاف تھے لےکن چند جگہوں پر شکاےتےں ملی ہےں اس سلسلہ مےں فوری طور پر جوڈےشل ٹربےونلز بنا دےئے گئے ہےں ٹربےونلز کی تعداد پہلے سے دو گنی کر رہے ہےں تاکہ ان شکاےات کا ازالہ ہو ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے 90 فےد سے زائد حلقوں مےں شفاف انتخابات ہوئے ہےں ۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر

ای پیپر-دی نیشن