• news

میرپور خاص: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، ریلوے لائن کاٹتے ملزم گرفتار

میرپور خاص: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، ریلوے لائن کاٹتے ملزم گرفتار

میرپور خاص (نامہ نگار) میر پور خاص سے زیرو پوائنٹ جانے والی ریلوے لائن کاٹنے اور ایک بڑا تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ محمود آباد پولیس نے ایک ملزم عبدالخالق بروہی کو موقع پر گرفتار کر کے پٹریاں کاٹنے والے آلات قبضے میں لے لئے۔ ملزم عبدالخالق بروہی نے بتایا وہ اس سازش میںشامل نہیں۔ اس کی سلنڈر اور گیس کی دکان ہے جہاں سے دیگر دو ملزمان تخریب کاری کی نیت سے ریلوے پپڑی کو کاٹنے والے آلات لے کر پہنچے تھے ملزمان سے پٹری نہ کاٹنے پر انہوں نے عبدالخالق بروہی کو مدد کے لئے بلایا تھا۔ چھاپے کے دوران دو ملزمان فرار ہو گئے اور پولیس نے عبدالخالق کو گرفتار کر لیا۔
منصوبہ ناکام

ای پیپر-دی نیشن