پاک بحریہ کےلئے ضروری سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بناےا جائے گا: سیکرٹری دفاع
پاک بحریہ کےلئے ضروری سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بناےا جائے گا: سیکرٹری دفاع
کراچی (ثناءنیوز) سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے لئے ضروری سازوسامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بناےا جائے گا بلکہ کراچی شپ یارڈ کی جہاز سازی کی صلاحیت میں بھی اضافہ کےا جائے گا۔ پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پر تیار کی جانے والی 32 ٹن بلرڈ پل ٹگ (Bollard Pull Tug) کی تعمیر کی بنیاد رکھے جانے کی تقریب گزشتہ روز یہاں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح افواج کے ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیح رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں پاک بحریہ میں موجودپرانے جہازوں اور کرافٹس کی نئے جہازوں اور کرافٹس سے تبدیلی بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں کراچی شپ یارڈ خود انحصاری کے حصول کے لئے ہمارا مرکز نگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی نہ صرف پاک بحریہ کے لئے ضروری سازوسامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گی بلکہ کراچی شپ یارڈ کی جہاز سازی کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گی۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کراچی شپ یارڈ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس سفر کی منزل انشاءاللہ جہاز سازی کے میدان میں مکمل خود انحصاری ہے۔
سیکرٹری دفاع