• news

امریکی افغانستان میں ابھی تک برسرپیکار اپنے ہم وطنوں کو نہ بھولیں : صدر اوباما

 واشنگٹن(این این آئی) صدر باراک اوبامہ نے یادگاری دن کے موقع پر امریکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں ابھی تک برسرپیکار اپنے ہم وطنوں کو نہ بھولیں۔آرلنگٹن قومی قبرستان میں تقریب کرتے ہوئے اوبامہ نے افسردہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے فوجی قبرستان میں حالیہ دفن ہونے والے چند افراد کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پائلٹ، ایک لڑاکا ڈاکٹر، ایک میرین یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے فوجی بحفاظت واپس وطن آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن