• news

بھارت طالبان کی کشمیر میں دراندازی کا پراپیگنڈا کر کے کشمیریوں پر مظالم کا جواز بنا رہا ہے: علی گیلانی

سرینگر(کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چیئر مےن علی گیلانی نے کہا کہ دنیا کے تمام انصاف پسند لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو ایک انسانی مسئلے کے طور پر لیں اور یہاں کے لوگوں کی مبنی برحق جدوجہد میں ان کی مدد کریں۔ وہ گزشتہ روز کنےڈےن سفارت کار ڈیویڈ ہملٹن سے بات چےت کر رہے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں گیلانی نے کہا کہ یہ بھارتی ایجنسیوں کا کھڑا کیا ہوا شوشہ ہے اور وہ اس پروپیگنڈے کے ذریعے سے کشمیریوں پر ڈھائے جارہے بے پناہ مظالم کےلئے جوازاور بہانہ فراہم کرنا چاہتی ہیں۔ کشمیر کاز بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی گئی ایک جائز کاز ہے اور بھارت طالبان کا نام لے کر اس کی اس حیثیت اور ہئیت کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ وہ دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہونے کی بجائے امن کو درپیش ایک چیلنج ہے،ہم رائے شماری کی بنیاد پر فیصلہ چاہتے ہیں اور ہمارا وعدہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت بھارت کے حق میں فیصلہ کرتی ہے تو ہم اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔گیلانی نے غیرملکی سفارتکار کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر بے روزگاری کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن