نوازشریف نے امیرالمومنین بننے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے: لطیف کھوسہ
اسلام آباد (آئی این پی + آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اس بیان کہ پنجاب والوں نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیں کامیاب کرایا سے صوبائیت کو ہوا ملی‘ یہ بیان قومی یکجہتی کے سراسر منافی ہے‘ ساتھ دیں گے لیکن اگر امیرالمومنین بننے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔