مسلم لیگ ن نے ظفراللہ جمالی کا سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نام فائنل کر دیا: ذرائع
لاہور (فصیح الرحمن خان/دی نیشن رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو قومی اسمبلی کا سپیکر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ان کا نام فائنل کر دیا گیا۔ جمالی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور بعدازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے گذشتہ دنوں رائیونڈ میں آئندہ کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جو ان کے آئندہ کے سیاسی کیرئیر کے حوالے سے کامیاب رہی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے محمود اچکزئی کا نام دیا تھا مگر انہوں نے بعض تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ پارٹی میں بھی بعض تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ نواز شریف اور چیئرمین سینٹ کا تعلق پنجاب سے ہے اس لئے بھی چھوٹے صوبے سے سپیکر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔