خیبر پی کے میں اپوزیشن کا پرویز خٹک کے مقابلے میں امیدوار: مسلم لیگ ن کے وجیہہ الزمان، جے یو آئی کے لطف الرحمن
پشاور (ثناءنیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)،جمعیت علمائے اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی نے شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وجیہہ الزمان اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مولانا لطف الرحمان نے کاغذات جمع کرائے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مہتاب عباسی ،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک ،جمعیت علما اسلام کے مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے اس کے لئے تمام اپوزیشن نے آج کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔